جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی وکلا سے بھی محروم ہیں: محجتہ القدس

منگل 28-جون-2022

شہدا اور جیلوں قید فلسطینیوں سے متعلق امور کو دیکھنے والی  محجتہ القدس فاونڈیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں کے شعبے ‘آئی پی ایس’ نے  قیدی محمد سلیم اور یحیی مقبول کی اپنے  وکلا سے ملاقات پر پابندی لگا رکھی ہے۔  ان دونوں کے وکیل حضرات  کو بھی اپنے موکلین سے ملاقات کے لیے جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

محجتہ القدس فاونڈیشن  کے مطابق سلیم اور مقبول نامی قیدیوں سے ان کے وکیلوں کی ملاقات پر بلا جواز پابندی لگائے ہوئے ایک ماہ ہو گیا ہے۔ دونوں کو ایک ماہ قبل 31  مئی کو حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں فوری طور پر تکیا کے تفتیشی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

محجتہ القدس فاونڈیشن کے مطابق جیل میں بند محمد سلیم کی طرح کے بھائی تمیم سلیم کو بھی کسی وکیل سے رابطہ کرنے یا اس کی خمات حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ تمیم کو حال ہی میں ایک جیل سے تفتیشی عقوبت خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

فاوندیشن نے  فلسطینیوں کے ساتھ جیلوں میں قیدیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کی پرزور انداز میں اسرائیل اور کے جیلوں سے متعلق اسرائیلی محکمے کی مذمت کی ہے کہ یہ اسرائیلی محکمہ جیل،  انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی شدید ترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

محجتہ القدس نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی اس حالت زار پر آواز اتھائیں اور اسرائیلی ظلم وجبر سے انہیں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں کہ کم از کم یہ لوگ جیل میں ہوتے ہوئے وکیل کی خدمات کے حق سے محروم نہ کیے جائیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی