جون کے مہینے کے دورانمغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف سینکڑوں مزاحمتی کارروائیوں اورمزید میدانی جھڑپوں کے سیکڑوں واقعات رونما ہوئے۔
مغربی کنارے میں مزاحمتیسرگرمیوں کے بارے میں اپنی ماہانہ رپورٹ میں فلسطین انفارمیشن سینٹر "معطی”نے 649 مزاحمتی کارروائیوں کاریکارڈ مرتب کیا ہے۔ ان کارروائیوں میں 26 اسرائیلی زخمیہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔
چھ مختلف گورنریوںمیں اسرائیلی فوج کی گولیوں سے تیرہ شہری شہید جب کہ 620 زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے حملوں کی تعداد 31 تک پہنچگئی جن میں سے 12 جنین میں اور 10 نابلس میں ہوئے۔ان میں سب سے نمایاں نابلس شہر میںیوسف مزار کے قریب فائرنگ کا حملہ تھا۔ اس کے نتیجے کے طور پر شمالی مغربی کنارے میںاسرائیلی فوج کا کمانڈر "Roi Tswig"زخمی ہو گیا اس کے علاوہ دو آباد کار زخمی ہوئے۔
گذشتہ ہفتےفلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوج پر چاقو کے حملے کے دو واقعاترونما ہوئے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض فوجی تنصیبات، مشینریاور آلات کو جلانے کی کارروائیاں کیں، قابض افواج کی گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کوتباہ کیا۔
مغربی کنارے اور القدسنے میں فلسطینیوں کی سنگ باری کے213 پتھراؤ، 14، مولوٹوف کاکٹیل، 17 دھماکہ خیز آلاتلگانے کے حملے شامل ہیں۔
آباد کاروں کے حملوںکے خلاف مزاحمت کی کارروائیوں میں 93 کارروائیاں ہوئیں، جب کہ مغربی کنارے میں 26 مظاہرےاور ایک بڑا مارچ دیکھا گیا۔