جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت نے فلسطینی نوجوان کا قاتل یہودی رہا کر دیا

بدھ 6-جولائی-2022

مقبوضہ شہرعسقلان میں اسرائیلی عدالت نے چند روزقبل فلسطینی نوجوان علی حرب کو چھرا گھونپنے والے آباد کار کو منگل کی شام رہا کر دیا۔

عبرانی چینل 7 نے رپورٹ کیا کہ "جج ینیو بوکرنے ملزم آباد کار کی مشروط رہائی کا حکم جاری کیا۔

چینل نے مزید کہا کہ "رہائی کی شرائط میں سے8 دن کے لیے گھر میں نظر بندی اور کیس میں دیگر مشتبہ افراد کے ساتھ بات چیت کی روکتھام شامل ہے۔

چینل نے شمالی مغربی کنارے میں بستیوں کے اہلکار”،یوسی ڈگن کے حوالے سے کہا کہ پہلے تو اسے گرفتار کرنا درست نہیں تھا اور اس نے اپنیجان اور 20 دیگر افراد کی جانوں کا دفاع کیا۔ بعد میں وہ گرفتار ہوا۔ اس پر تخریب کاروںکے ایک گروپ نے حملہ کیا تھا۔

عبرانی اخبارہارٹز نے منگل کو بتایا کہ ایک”سینیر پولیس افسر” کا کہنا ہے کہ آباد کا کے خلاف شبہ لاپرواہی اور قتلمیں تبدیل ہو جائے گا۔ ایک ایسا جرم جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 12 سال قید ہے۔

خیال رہے کہ 27 سالہ علی حرب کو 21 جون کو شمالیمقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے گاؤں "اسکاکا” میں آباد کاروں کے چاقوسے براہ راست دل پر وار کرنے کے بعد اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ اپنی زمین پر تھے۔

مختصر لنک:

کاپی