ڈیموکریٹک فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹیکے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات "غلط سمت میں ایکقدم ہے، جو قومی مفاد میں نہیں ہے۔”
جمہیوری محاذ نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ قابضہ ریاستہمارے لوگوں کے خلاف اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے اس میٹنگ کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوںکی قانونی حیثیت کے فیصلوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی پالیسی کو روکا جائے اور انہیں ہارےہوئے کھیل سے نکالا جائے۔ انہوں نے ایسے تمام مذاکراتی ہتھکنڈوں کو ترک کرنے پرزور دیا جن سے فلسطینی قوم کے نصب العین اورآزادی کی تحریک کو نقصان پہنچتا ہے۔