حماس نے عیدالاضحی کے موقع پر فلسطینی عوام ، عربوں اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر حماس نے ان فلسطینیوں اور دنیا بھر مسلاموں کو بطور خاص سلام پیش کیا ہے جنہوں نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کی ۔
عید کے موقع پر جاری کردہ بیان میں اسلامی تحریک مزاحمت نے کہا ہئٓے امید ہے کہ یہ موقع فلسطینیوں ، عرب دنیا اور پوری ملت اسلامیہ کے لیے خوشیوں کا موقع ہوگا۔
مزید کہا گیا ” ہم دعا گو ہیں غزہ کے رہنے کے لیے بہت سی خوشیوں کی خاطر، مغربی کنارے کے لوگوں کے لیے اور انیس سو اڑتالیس مقبوضہ عرب علاقوں کے رہائشیوں کے لیے دعا گو ہیں۔ دعا کرتے ہیخ کہ اگلی عید آزادی لے کر آئے ، حقوق لے کر آئے۔
حماس کے عید پیغام میں فلسطینی مجاہدین ، حریت پسندوں اور جیلوں میں بند قیدیوں دعائیں اور تبریک جو ارض فلسطین کے دفاع کے لیے اور مسجد اقصی کی آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور قید بھگت رہے ہیں۔