جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: عید کے پہلے دن یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پرحملے

اتوار 10-جولائی-2022

کل ہفتے کو فلسطین میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روزیہودی آباد کاروں اور قابض فوج کی جانب سے نہتے فلسطینی شہریوں پر جگہ جگہ حملےکیے گئے۔ بعض مقامات پر فلسطینی نوجوانوں نے بھی قابض فوج اور آباد کاروں پرجوابیسنگ باری کی۔

الخلیل شہرمیں آباد کاروں کے ایک گروپ نے جابر محلےمیں شہریوں پر حملہ کیا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے شہریوں پر صوتی بموں اور زہریلی گیسکے بم پھینکے، اور آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ الخلیل کے پرانے شہر کےجابر محلے پر قابض فوج کی حفاظت میں "کریات اربع” کے آباد کاروں کی طرف سےمسلسل حملے کیے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 17 سالہ لڑکے عامر عارف جابر کوجابر کے محلے میں اس کے خاندان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ اسسے پوچھ گچھ کی اور  اس کی جامع تلاشی لی۔


الخلیل شہر کو 50 سے زیادہ چوکیوں کی موجودگی کاسامنا ہے جن میں تقریباً تیس ہزار آباد کار رہتے ہیں۔ جو شہر پر جامع گرفت مضبوط کرنےکے لیے کام کر رہے ہیں۔

بیت لحم میں قابض اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوب میںبیت فجار قصبے کے داخلی دروازے پر ایک بچے کو اس بہانے سے اس کی قمیض اتارنے پر مجبورکیا کہ اس پر اسلحے کی تصویریں ہیں اور فلسطینی پرچم ضبط کر لیا۔

نابلس میں قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں تیسریدراندازی میں نابلس کے شمال میں واقع سیبسطیا میں آثار قدیمہ کے علاقے پر دھاوا بولا۔

پریس ذرائع کے مطابق علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعدقابض فورسز کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں اس دوران قابض فورسز نے آس پاس کے شہریوں کےگھروں پر زہریلی گیس کے کنستر برسائے۔

قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قدوم میں، آبادکاریمخالف ہفتہ وار مارچ کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

کارکنوں نے عیدالاضحی کے پہلے دن کفر قدوم میںشہریوں نے یہودی آباد کاری کے خلاف مزاحمت شروع کرنے کے ویڈیو کلپ شیئر کئے۔

نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائر جلائے اور قابض افواج پرپتھر پھینکے۔ جولائی 2011 کے آغاز سے کفر قدوم نے گاؤں کی گلی کو کھولنے کا مطالبہکرتے ہوئے ہر جمعہ اور ہفتہ کے احتجاج مارچ کا اعلان کیا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی