پاپولر فرنٹ فار دیلبریشن آف فلسطین کے پولیٹیکل بیورو نےکہاہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا خطے کا دورہفلسطین کی سرزمین پر ہماری موجودگی اوراس کے مستقبل کے خلاف بڑھتے ہوئے دشمن کے حملےکا حصہ ہے۔
عوامی محاذ کاکہنا ہے کہ عرب اقوام نے امریکی صدر کے دورہ مشرق وسطیٰ کو مسترد کردیا ہے مگر بعضسامراجی حکمران امریکا کے ساتھ اتحاد کرکے اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کررہےہیں۔ امریکی صدر کا دورہ احتجاج اور تحریک آزادی فلسطین کی آواز کو دبانے کاباعث بنے گا۔
عوامی محاذ نے عربخطے کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امریکی صدر کے دورے کی کھل کر مخالفتکریں۔
امریکی انتظامیہ اپنیجارحانہ پالیسیوں کے ذریعے اپنے مقاصد کو ظاہر کرنے سے نہیں ہچکچاتی۔ امریکی فلسطینیقوم کے حقوق کو دبانے میں صہیونی دشمن کا ساتھ دیتے ہیں۔
امریکی صدر کیآمد سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ دورہ ہمارے فلسطینی عوام، ہمارے عربممالک اور ہمارے وجود کے خلاف صیہونی ریاست کی جنگ کے لیے نئی مالی اور ہتھیاروں کیمدد کی منظوری دی جائے گی۔
ایک بار پھرہماری کوئی اور شریں ابو عاقلہ امریکیوں کی دی گئی گولی سے شہید ہوگی۔
شہید شیریں ابو عقیلہکا صہیونی غنڈوں کے ہاتھوں قتل اب بھی عیاں ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ شیریں کو کس نےقتل کیا۔ اس جرم میں ان کے شراکت داروں سمیت تفتیش کو چھپانے والے تمام مجرموں اورامریکیوں کا سب کو پتا ہے۔