جمعه 15/نوامبر/2024

کویت میں اسرائیلی مصنوعات فروخت کرنے والا بازار سیل

جمعرات 14-جولائی-2022

خلیجی ریاست کویت کی وزارت تجارت نے بدھ کے روزملککے ایک مرکزی بازر کو متنازع اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کرنے پر ایک بازار کو سیلکردیا ہے۔

مقامی ذرایع ابلاغ ک مطابق بازار میں ایسیمصنوعات فروخت کی جا رہی تھیں جن پر’ڈیوڈ اسٹار‘ کا واضح نشان موجود تھا اور یہنشان اسرائیلی مصنوعات کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

کویتی وزارت صنعت وتجارت نے ایک پریس بیان میں کہاکہ "وزارت نے ریاست کے عوامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی کویتمیں فروانیہ کے مقام پر جوتوں کی نمائش کےلگائے گئے بازار کے خلاف اس وقت کارروائیکی جب وہاں پر اسرائیلی مصنوعات کی فروخت کا پتا چلا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والیدکانوں کے خلاف قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وزارت تجارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پر ایک جوتے کی تصویر بھیجاری کی ہے جس پر "اسٹار آف ڈیوڈ” واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ اسرائیلی ریاستکے جھنڈے کی نشانی اور یہودیوں کی اہم مذہبی علامت ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی