شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل کو خطے میں ضم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی:ھنیہ

جمعہ 15-جولائی-2022


اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے قابض صہیونیریاست کو خطےمیں ضم کرنے کی بنیاد پر دوبارہ انجینئرنگ کی کوششیں ناکام ہوں گی۔”

ھنیہ نے ایک تحریری بیان میں مزید کہا کہ بعض عربحکومتوں کے ساتھ اتحاد کے ذریعے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش ناکام ہو جائےگی، کیونکہ یہ اقدام عرب اقوام کی مرضی کے خلاف ہے اور اس خطے کا ثقافتی اور فکری ورثہاس کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے فلسطینی قوم کی اہم قوتوں کے درمیان ایکاسٹریٹجک ڈائیلاگ کھولنے پر زور دیا، جو ایک سیاسی اتحاد کی تعمیر کا باعث بن سکے۔اور خطے میں استعماری سازشوں کو ناکام بنائے۔

ھنیہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام دوبارہ وہماور مذاکرات کے سراب کے جال میں نہیں پھنسیں گے۔ اسی سراب سے مسئلہ بنیادی طور پر متاثرہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمارا انتخاب یہ ہے کہ ہم جامعمزاحمت جاری رکھیں، جب تک کہ قابض کو شکست نہیں ہوجاتی اور ہمارے پناہ گزین ہم وطنبھائی واپس اپنے علاقوں میں آباد نہیں ہوجاتے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کےدورے پرہیں جہاں انہوں نے کل جمعرات کو اسرائیلی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ آج جمعہکو صدر بائیڈن غرب اردن میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر کا بھی دورہ کریں گے جسکے بعد وہ سعودی عرب جائیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی