جمعه 15/نوامبر/2024

حماس نے کمانڈر ابو شجاع کی شہادت پر سوگ منایا، مزاحمت جاری رہے گی

جمعہ 30-اگست-2024

 فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طولکرم میں اسرائیلی جارحانہ حملے میں شہید کیے کیے کمانڈر ابو شجاع  محمد جابر اور ان کے ساتھی شہدا کا سوگ مناتے ہوئے  کہا ہے ‘اسرائیلی جارحیت کے بڑھنے سے مزاحمت میں اور اضافہ ہو گا۔ ‘

 طولکرم میں  قابض اسرائیلی فوج کی بہیمانہ کارروائی کے بارے میں جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں حماس کی طرف سے کہا گیا ہے ‘ اسرائیلی جارحیت کے واقعات سے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمت کمزور نہیں ہو سکے گی۔ بلکہ اس سے مزاحمت میں شدت آئے گی۔  

 حماس نے کہا مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی جاری ہے ۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران قابض فوج نے جنین ، طولکرم ، طوباس اور دوسرے مقامات پر پر بڑی کارروائیاں کی ہیں۔ لیکن یہ  اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی عوام اور مزاحمت کو کمزور نہیں کر سکیں گی۔

 اس موقع پر حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور دوسری مزاحمتی تنظیموں کے عسکری ونگز اور عوام کی تحسین کی ہے جو اسرائیلی قابض فوج کے عزائم کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور مزاحمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر حماس نے مقبوضہ کنارے میں فلسطینی عوام کے  حوصلوں اور ہمت کی تعریف کرتے ہوئے اپنئے جذبہ اتحاد و جہاد کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا  اور  آیک ‘ کاز’ کے لیے ایک آواز بن کر مزاحمت جاری رکھنے کو ہی کامیابی اور قبضے کے خاتمے کی نوید قرار دیا۔  

حماس کے مطابق اسرائیل کی قابض فوج اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے مقابل مزاحمت کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ قبضے کو مقبوضہ کنارے سے بھاگنا پڑے۔

 

مختصر لنک:

کاپی