جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ 6 فلسطینی مزدور زخمی

اتوار 17-جولائی-2022

 اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کا  تعاقب کرتے ہوئے چھ مزدوروں کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ مسافر یاطا  الخلیل کے علاقے میں پیش آیا جب قابض فوج نے فلسطینی مزدوروں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور مزدروں کو زخمی کر دیا۔

مقامی سطح پر قائم ایک این جی او نے اس واقعے کے بارے میں بتایا ہے کہ  مزدور  گرین لائن کے علاقے مین اپنے کام کاج  پر جانے کے لیے  راستے میں تھے کہ انہیں قابض فوج کی ایک گشتی پارٹی نے ٹارگٹ بنایا، ان کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

این جی او کے کوآرڈی نیٹر فواد العمور نے کہا اسرائیلی فوج نے ان مزدوروں پر براہ راست فائرنگ کی۔ اس سے ان کی گاڑی  کو بھی تباہ کر دیا اور چھ مزدوروں کو بھی زخمی  کر دیا۔ ان زخمی مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے ایک کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی