جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس میں مزاحمت کاروں کی قابض فوج پر فائرنگ

جمعرات 21-جولائی-2022

فلسطینی مزاحمتکاروں نے بُدھ کی شام  شمالی مغربی کنارے کےعلاقے نابلس میں قابض صیہونی افواج پر فائرنگ کی۔

عبرانی رپورٹس کےمطابق فلسطینیوں نے نابلس کے جنوب میں فلسطینی اراضی پر زبردستی تعمیر کی گئی بستی”اطمر” کے قریب قابض فوج کی ایک فورس پر فائرنگ کی۔

رپورٹس میں کہا گیاہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فورسز نے حملہ آوروں کی تلاشمیں شروع کردی۔

مغربی کنارے میں مزاحمتیکارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں سب سے نمایاں چاقو سے حملہ تھا، جس نے القدسکے شمال مغرب میں ایک آباد کار کو شدید زخمی کر دیا۔

مزاحمت کی کارروائیاںمختلف تھیں جن میں فائرنگ، تصادم، پتھراؤ، اور چاقو سے حملے بھی شامل ہیں۔

مزاحمت کاروں نے حالہی میں مغربی کنارے میں ایک سے زیادہ مقامات پر قابض فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنانےکے علاوہ قابض افواج کی دراندازیوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی