ایک سو سے زائد فلسطینی قیدیوں اجتماعی بھوک ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی جیل میں قید ان فلسطینیوں نے ان دو نظربند ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہفتے کے روز بھوک ہڑتال شروع کی ہے جو تقریبا چارماہ سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
ان دو نظر بند فلسطینیوں میں خلیل اعواودہ اور راید ریان ہیں ۔ دونوں کا موقف ہے کہ انہیں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے بغیر جرم ، بغیر کسی مقدمے اور بغیر کسی الزام کے مسلسل نظر بند رکھا ہوا ۔اور بار پہلے والی نظر بندی مدت ختم ہونے پر اگلی مدت کے لئے توسیع کر دی جاتی ہے۔
ان دونوں نے اس اسرائیلی جبر کے خلاف تقریبا چار ماہ قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ دونوں کی صحت اس مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث سخت خراب ہے۔ جیل میں اسرائیلی اتھارٹی کی ان کے علاج معالجے سے بے تعلق ہے نتیجہ یہ ہے کہ ان دونوں کی حالت سنگین خطرے کی زد میں ہے۔
ان کے ساتھ دیگر فلسئطینی قیدیوں تقریبا 115 کی تعداد میں اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ۔ اب ان ایک سو پندرہ فلسطینیوں کی بھوک چوتھے دن میں داخل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگران سوسائٹی پی پی ایس نے بتایا ہے کہ خلیل الواودہ اور رائد ریان کی حالت بہت بگڑ چکی ہے۔