پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی قابض اتھارٹی کی فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے کی مہم جاری

بدھ 27-جولائی-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی عوام کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کی ہے۔  یہ مسماری کارروائی منگل کی صبح کی گئی۔

نقب کے صحرائی علاقے کے حوالے سے اسرائیلی قابض اتھارٹی دعوے کے مطابق 40 غیر منظور شدہ دیہات  ہیں۔  اس لیے خدشہ ہے ان دیہات کے  45000 مکانات کو مسماری کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق بلڈوزرز کی مدد سے اسرائیلی پولیس اور دوسرے سرکاری اہلکاروں بدوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاقے میں گاوں ام الریحان پر چڑھائی کر دی اورگھروں کو بغیر کسی پیشگی نوٹس کے گرانا شروع کر دیا۔

اسرائیلی قابض اتھارٹی اور پولیس کے اہلکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں کی اس کے باوجود مسماری کی کہ ان کے مالکان کے پاس عدالت کی طرف سے مسماری کے احکامات کو معطل کیا جا چکا تھا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘ بلڈوزروں کی مدد سے اہلکاروں نے رہائشی یونٹس کے علاوہ بھی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا ۔ اس سلسلے میں کوئی وجوہات بھی بتانے کی ضرورت محسوس نہ کی ۔

اسی دوران بڑی تعداد  پولیس اہلکاروں نے  بدوی سٹی راحت اور نکب میں منگل کی صبح بلا جواز مکانوں کی مسماری کی مہم جاری رکھی۔ اس مسماری مہم  کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ 

چند روز پہلے بھی اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں کے بہت سے گھر مسمار کر دیے تھے۔  ان مکانات کے بارے میں کہا گیا کہ یہ غیر منظور شدہ جگہ پر گھر بنے ہیں۔       

اسرائیل کی کئی برسوں سے کوشش ہے کہ ان صحر نشینوں کو کسی طرح قابو کر سکے اور انہیں ایک انتظامی یونٹ میں مقید کر کے ان کی زمینوں پر یہودی بستیاں قائم کرلے۔ لیکن یہ صحرا نشین مضبوطی سے ڈتے ہوئے ہیں، اپنی زمین اسرائیل کو نہیں دینا ہے۔    

علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے دن زرعی ضروریات کے لیے قائم  دو ڈھانچے بھی گرا دیے۔ یہ کارروائی نابلوس کے  مغربی علاقے قوصین  ٹاون  میں کی گئی۔

اسرائیلی فوج نے قوصین ٹاون اور دیر شرف کے درمیانی سڑک بھی اکھاڑ دی۔ اس علاقے میں اسرائیلی فوج کو فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑی۔ 

مختصر لنک:

کاپی