اقوام متحدہ کی ریلیفاینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر فلپ لازارینینے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگشروع ہونے کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں 150 سے زائد فلسطینی بچوں کو قتل کیا ہے۔
لازارینی نے’ایکس‘پلیٹ فارم کے ذریعے مزید کہا کہ "اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ’یونیسیف‘ کے اعدادو شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مغربی کنارے میں گذشتہ برس سات اکتوبر سے کم ازکم 150 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کیوجہ سے مغربی کنارے کے بہت سے کیمپوں میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں۔ اسرائیلی کارروائیسے شمالی مغربی کنارے کے 4 پناہ گزین کیمپوں میں دسیوں ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔