اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس نے غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف یروشلم میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ریلی کو منتشر کر دیا ہے۔ فلسطینی مظاہرین ہفتے کی شام سڑکوں پر نکلے تھا۔
یروشلم سے مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ باب العامود کے علاقے میں فلسطینی احتجاج کے لیے جمع تھے کہ قابض پولیس نے ان پر حملہ کر دیا۔ مظاہرین غزہ پر اسرائیلی حملے کے خلاف اہل غزہ کے میں نعرے لگا رہے تھے۔ جب پولیس نے ان پر تشدد کیا اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
ان گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں ایک نوجواب ابو ہشام ابو شمسیہ بھی شامل ہے ، جسے گرفتاری کے بعد پولیس نے نامعلوم نظر بندی مرکز میں بھجوا دیا ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز فلسطینیوں نے ام الفہم اور حیفا شہر کے داخلی راستوں پر احتجای مظاہرے کیا۔ یہ سب غزہ پر حملی کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے۔
مختلف شہروں اور قصبوں حتیٰ کہ دیہات میں بھی اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجتی کے لیے فلسطینی شہری نکل رہے ہیں۔ اسرائیلی قابض فوج کے غزہ پر حملے میں اب تک 25 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بمباری کا نشانہ بنے ہیں۔