اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما الشیخ یونساحمد کوازبہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل کے شمال مشرق میں واقع قصبے سعیر میں انتقال کرگئے۔ الشیخ کوازبہ ایک اہماور سرکردہ رہ نما تھے جو کئی سال اسرائیلی جیلوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔
قابض افواج نے الشیخ یونس کو ایک سے زائد مرتبہ گرفتار کیا اورانہوں نے 3 سال انتظامی حراست میں گزارے۔ قابض جیلوں میں ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
قابض حکام کو اس وقت اسے راملہ جیل منتقل کرنا پڑا کیونکہ وہبزرگ تھے اور ذیابیطس اور دائمی دباؤ اور دلکی شریانوں میں رکاوٹ جیسے عارضوں کا سامنا تھا۔
ان کا ایک بیٹا احمد عتصیون چوک میں ایک یہودی آباد کار پرفدائی حملے کے دوران قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا اسلامکوازبہ اس وقت حراست میں ہے۔