پنج شنبه 01/می/2025

نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کا جواب دیا جائے گا: حماس کا اعلان

بدھ 10-اگست-2022

ٖ حماس نے ایک بار پھر اپنے مزاحمتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نابلس میں کیے گئے قتل عام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ قابض اسرائیلی ریاست کو اس کے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔  

 حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے’ ہمارے ہیرو کمانڈروں اور عام فلسطینیوں کا خون راائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ بلکہ شہدا کا خون ہماری اندر انقلاب کی تڑپ کو مزید بڑھائے گا۔ شہیدوں کا یہ خون قابض اسرائیل کو ہر وقت اور ہر جگہ پریشان کرتا رہے گا۔

حماس نے منگل کے روز جاری کیے گئے اپنے اس بیان میں شہید ہونے والے فلسطینوں کو نابلس کے ہیروز قرار دیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بہادرانہ انداز میں شہادت قبول کی ۔

خیال رہے نابلس میں دو فلسطینی مجاہدین اور ایک بچہ اسرائیلی قابض فوج کے وحشیانہ ریڈ کے دوران منگل کی صبح شہید ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ درجنوں فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی