اتوار کی شام اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان نے مسلمان امہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی جارحیت کامقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ موقف اپنائے۔ انہوں نے شام میں اسرائیلی فوج کےمیزائل حملوں اور بمباری کی شدید مذمت کی۔
خیال رہے کہگذشتہ روز شام میں متعدد مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم تینشامی فوجی مار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
حماس کے ترجمان حازمقاسم نے اتوار کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ دہشت گرد صیہونی غاصبانہ قابضریاست ہمارے لوگوں اور ہماری قوم کے خلاف اپنی جارحیت کو بڑھا رہی ہے۔ بردار ملک شامکی سرزمین پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ پورے خطے میں اسرائیل کی توسیع اور صیہونی دہشت گردی کا مقابلہ کرنےکے لیے خطے کی تمام قومی قوتوں کے متحد ہونا چاہیے تاکہ صہیونی دشمن کو ننگا ناچ جاریرکھنے سے روکا جا سکے اور خطے کے ممالک اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کےسامنے بند باندھا جا سکے۔
اتوار کی شام صیہونیجنگی طیاروں نے شام میں متعدد مقامات پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم تین شامیفوجی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔