جمعه 15/نوامبر/2024

الخلیل میں اسرائیلی فوج نے پتھر کی سیڑھیاں اور فٹ پاتھ مسمار کردیے

منگل 16-اگست-2022

کل پیر کو قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمال مشرق میں بیتعینون کے علاقے میں پتھر سے بنی سیڑھیوں اور فٹ پاتھ کو مسمار کردیا۔

الخلیل میونسپلٹی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ قابض افواج نےالخلیل کے شمال مشرق میں بیت عینون کے علاقے میں "البویرہ” جنکشن پر پتھرکی سیڑھیوں ، فٹ پاتھ اور ایک وسطئ جزیرے کو مسمار کر دیا اور نقصانات کا تخمینہ100000 شیکل لگایا گیا۔

میونسپلٹی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہکیا کہ وہ قابض ریاست پر حقیقی دباؤ ڈالےاور اس کی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو روکے۔

 

مختصر لنک:

کاپی