فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے دورانزخمی ہونے والی 11 سالہ فلسطینی بچی رہف سلمان اور اس کا بھائی کل بُدھ کو اپنے والدینکے ساتھ علاج کے لیے ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے اشارہ دیا کہ دونوں بچے غزہ کی پٹی سے رفح کراسنگکے ذریعے ترکیہ کی طرف روانہ ہوئے۔
6 اگست کو 13 سالہ محمد اور اس کی بہن رہف ایک اسرائیلی میزائل کے چھرےسے زخمی ہوئے جو شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے جبالیہ میں گرے۔
"رھف” کو اس کے تین اعضاء (دونوں پاؤں اور اس کے دائیں ہاتھ)میں کاٹ دیا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میں چوٹیں آئیں اور ایک کندھا بھی ٹوٹگیا تھا۔
گولے کا شیل لگنے سے اس کا بھائی محمد بھی زخمی ہوگیا جس کاایک گھٹنہ کٹ گیا ہے۔
9 اگست کو اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس” نے اعلان کیاکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے زخمی فلسطینی لڑکی "رھف” کو علاج کےلیے ترکیہ میں وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔