پنج شنبه 20/مارس/2025

بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تشدد سے 31 فلسطینی شہری زخمی

اتوار 9-فروری-2025

بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تشدد سے 31 فلسطینی شہری زخمی

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

فلسطین کےدریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کے حملے جاری ہیں۔ گذشتہ روز قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان کئی مقامات پر شدید جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بیت المقدس شہر پر قابض فوج کے دھاوے کے دوران 31 شہری زخمی ہوئے۔

قابض فوجیوں نے بیت لحم کے قصبے بیت فجار میں رہائی پانے والے قیدی ریث تقاطقہ کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا اور ’طوفان الاحرار‘ڈیل کے تحت ان کی آزادی پر مبارکباد دینے والوں کے لیے رکھی گئی کرسیوں کو توڑ دیا۔

قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں ام صفا قصبے پر دھاوا بول دیا۔

اس دورام جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے کفر عقب میں رہائی پانے والے قیدی رشدی ابو رموز کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

الخلیل کے شمال میں حلحول میں قابض فوج نے طوفان الاقصیٰ کے معاہدے میں رہا ہونے والے قیدی "محمد خلیل البوغ” کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

قابض اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی نے ایک ایمبولینس کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ طوباس کے جنوب میں الفارعہ کیمپ سے ایک مریض کو لے جا رہی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی