کل پیر کواسرائیلی حکامنے القدس کے آٹھ خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا۔ یہ مکانات اریحا کے مغرب میں تعمیرکیے گئے تھے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے اریحا کے مغرب میں واقعگاؤں الدیوک التحتا پر دھاوا بولا اور القدس میں زیر تعمیر130اور 150 مربع میٹر کے 8 مکانات کو مسمار کردیا۔
یہ مکانات خلیل عفانہ، رائد سمیرات، مرعی جعابیص، ناصر الشلودی،شریف قعقوری، یوسف الاسمر، کمال براہمہ اور ایمن سبلبان کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔
اریحا میں جعابیص خاندان کے گھر کی مسماری 2020 میں مقبوضہ بیتالمقدس کے جبل مکبر میں ان کے گھر کی مسماری کی دوسری برسی کے موقع پر ہوئی۔
مرعی جعابیص نے کہا کہ جبل مکبر میں ان کی رہائشی عمارت کو اسکی تعمیر کے صرف 10 ماہ بعد منہدم کر دیا گیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رہائشی عمارت تین منزلہ تھی لیکن قابضحکام نے لائسنس نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اسے گرا دیا۔
مسماری سے جبل مکبر میں جعابیص خاندان کے تقریباً 50 اپارٹمنٹسکو خطرہ ہے۔اس مسماری سے درجنوں بچوں سمیت 200 سے زائد شہری بے گھر ہوں گے۔