کل سوموارکو قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ایک چھاپہمار کارروائی کے دوران تحریک "فتح” کے سیکرٹری شادی مطور کو مقبوضہ شہر کےشمال میں بیت حنینا میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت حنینا قصبے میں ایک گھرپر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ انہیں ماضیمیں بھی متعدد بار گرفتار کرنے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
گذشتہ جولائی میں قابض حکام نے القدس کے علاقے میں "فتح”تحریک کے سیکرٹری کو مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید چھ ماہ کے لیے داخل ہونے سے روکنےکے فیصلے کی تجدید کی۔
یہ لگاتار چوتھی بار ہے کہ اسے قابض فوج کے کمانڈر کے فیصلےکے ذریعے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔
قابض حکام مطر کو تحریک کے متعدد رہ نماؤں کے ساتھ بالواسطہاوربراہ راست بات چیت کرنے سے روک دیا۔ انہوں نے اس کی اہلیہ سے رہائشی اجازت نامےبھی واپس لے لیے اور اس کے اور اس کے خاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس الاؤنسز معطل کردیے۔