مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں نبی صموئیل قصبے کے فلسطینیشہریوں نے کل جمعہ کے روز اس قصبے کی مسجدمیں نماز جمعہ کے انعقاد کی اپیل کی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سےنبی صموئیل پرمسلسل دھاوے بولے جا رہے ہیں۔ ان کے ان دھاوں اور اشتعال انگیزی کوروکنے کے لیے فلسطینی جمعہ کے روز نبی صموئیل کی مسجد میں جمع ہوں جہاں جمعہ کینماز بھی ادا کی جائے۔
گاؤں کے مکینوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ النبی صموئیل میں جائیں، آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کریں اوراس کے مکینوں کو ان کے مسلسل حملوں سے بچائیں۔
آباد کاروں نے اگلے جمعہ کو گاؤں النبی صمویل اور اس کی مسجدپر دھاوا بولنے اور 10000 تک آباد کاروں کی بڑی تعداد کو جمع کرنے کے لیے کال جاریکی ہے۔
قابض حکام اور آباد کاروں نے اس گاؤں کے خلاف اپنے منظم حملوںاور طرز عمل کو جاری رکھا ہوا ہے، جو کہ قابض میونسپلٹی اور فلسطینی اتھارٹی کی طرفسے نظر اندازکی جا رہی ہے۔
ہر جمعہ کو النبی صموئیل کے باشندے گاؤں کی زمینوں پر لگائےگئے دھرنے کے خیمے میں ہفتہ وار احتجاج کرتے ہیں، تاکہ محاصرہ ختم کرنے اور یہودیآباد کاروں کو محدود کرنے کی پالیسی کا مطالبہ کیا جا سکے۔