معروف مبلغ شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی مسجد اقصیٰ کا تقدس ختم کر کے اسے یہودی آباد کاروں کے لیے ایک سیاحتی مرکز بنادینا چاہتی ہے۔ یروشلم کو یہودیانے کی مسلسل کوششیں مسجد اقصیٰ کے لیے سخت خطرے کی بات ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ‘ اسرائیلی نے یروشلم اور مسجد اقصیٰ کو مسلسل شناخت بدلنے کے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔ یروشلم کو اسرائیل کی طرف سے اپنا دارالحکومت بنانے کی چال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ جو مسجد اقصٰی کے لیے بھی بہت بڑے خطرہ ہے۔
اسرائیلی قبضے میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مسجد اقصٰی کے خلاف اسرائیلی جرائم میں اضافہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
شیخ عکرمہ صبری نے اس پس منظر میں فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی ظاہر کیا کریں