جمعه 15/نوامبر/2024

عبرانی سال کے موقعے پریہودیوں کوقبلہ اول لانے کی سازش پر انتباہ

پیر 12-ستمبر-2022

اسرائیلی حکومتکی سرپرستی میں کام کرنے والی انتہا پسند تنظیموں کے اتحاد اور مسجد اقصیٰ کی جگہمزعومہ ہیکل سلیمانی کا پرچارک کرنے والی تنظیموں نے عبرانی سال نو کے موقعے  پر یہودیوں کی غیرمعمولی اور غیر مسبوق تعدادمیں مسجد اقصیٰ میں گھس کرتلموی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی اپیلکی ہے۔

دوسری طرففلسطینی مذہبی اور سماجی تنظیموں اور شخصیات نے یہودی آباد کاروں کی اس مہم کوشرانگیز اور  مسلمانوں کے قبلہ اول پر براہراست حملہ قرار دیا ہے۔

ہیکل سلیمانی کیپرچارک تنظیموں نےحالیہ عرصے میں ایک شرانگیز مہم شروع کی ہے جس میں انتہا پسندیہودیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عبرانی سال نو کی تقریبات مسجد اقصیٰ میں ادا کریںاور ان تقریبات اور مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میںمسلمانوں کے قبلہ اول میں جمع ہوں۔

خیال رہے کہیہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے لیے جبل المکبر کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔

ہیکل کے پرچارکگروپوں نے قابض دشمن ریاست کی سپریم کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میںمطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر الاقصیٰ میں مذہبیرسومات کی ادائی کی اجازت دی جائے۔

یہ گروہ پودے کیقربانیوں کو تخت پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ جمود نام کیکوئی چیز نہیں ہے۔ وہ دعائیہ لباس اور بائبل کی دعاؤں کی کتاب سمیت دعا کے مقدساوزار بھی متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی