جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین کا وفد آج غزہ کے دوروزہ دورے پرپہنچے گا

بدھ 14-ستمبر-2022

 یورپی یونین کے وفد کی آج بدھ کے روز غزہ آمد متوقع  ہے۔ یہ یورپی وفد امکانی طور پر بیت  حانون راہداری کے راستے غزہ میں داخل ہو گا۔ 

فلسطین میں یورپی یونین کے ترجمان شادی عثمان نے اس بارے میں فلسطین ریڈیو کو بتایا ہے کہ یورپ یونین کا یہ وفد زمینی حقائق کو براہ راست دیکھنے کے لیے سلسلے اس طرح کے دورے کرتا رہتا ہے۔  اسی پس منظر میں یورپی یونین کا وفد غزہ آرہا ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق یہ وفد دو دن کے لیے غزہ میں ہی قیام کرے گا۔ تاکہ یورپی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لے گا۔ وفد کی سربراہی فلسطین میں یورپی یونین کے اعلی ترین عہدے دار کریں گے۔

وفد کے ارکان مقامی سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ تاکہ غزہ پر مسلط کردہ حالیہ اسرائیلی جنگی جارحیت کے اثرات و مضمرات سے براہ راست آگاہ ہو سکے۔ 

مختصر لنک:

کاپی