صہیونی رائے عامہکے ایک نئے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک تہائی صہیونیوں کو یقین ہے کہ اسرائیلیفوج کئی محاذوں پر ہمہ گیر جنگ لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔
"سکیورٹی” صہیونی تحریک کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے میںصیہونی آمادگی کی حد میں فرق ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ ایک یا تمام محاذوں پر ایکساتھ جنگ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
سروے کے نتائج کےمطابق 32 فیصد صہیونیوں کا خیال ہے کہ ان کی فوج متعدد محاذوں پر جامع جنگ کے لیےمناسب طور پر تیار نہیں ہے، جب کہ اس کے برعکس 50 فیصد کا خیال ہے کہ فوج کی تیاریبہت زیادہ ہے۔
مغربی کنارے میںفائر کھولنے کے اقدامات کے حوالے سے 72 فیصد اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ فوجیوں کیجانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر فوج کو زیادہ تیزی سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیےطریقہ کار کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔
یہ”جلمہ” آپریشن کے تناظر میں سامنے آیا ہے جو گذشتہ بدھ کی صبح سویرے جنینکے قریب ہوا تھا، جس میں ایک اسرائیلی افسر مارا گیا تھا، جس نے فلسطینیوں پر گولیچلانے کے اقدامات کے خلاف اسرائیلی رائے عامہ کو مشتعل کیا تھا۔