آج بروز ہفتہ ایکانتہا پسند یہودی آباد کار نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخضرقصبے میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی کارکناحمد صلاح نے پریس بیان میں کہا کہ "ایک آباد کار نے 43 سالہ علاء عمر ابو غلیون کی گاڑی کو اس وقت روکا جب وہ اپنی زمین کی طرفجا رہے تھے۔ بندوق کی نوک پر اسے زبردستی نیچے اترنے پر مجبور کیا اور اسے حراست میںلے لیا۔ "
یہ بات قابل ذکرہے کہ فلسطینی زرعی علاقےمیں ایک طویل عرصے سے آباد کاروں کی طرف سے بار بار حملےکیےجاتے رہتے ہیں۔ انہیں ان کی زمینوں تک پہنچنے سے روکتے کے لیے طاقت کا استعمالکیا جاتا ہے۔