جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 61 فلسطینی صحافی پابند سلاسل

منگل 3-ستمبر-2024

فلسطینی کلببرائے امور اسیران نے کہا ہے کہ "قابض اسرائیلی فوج کی جیلوں میں زیر حراست فلسطینیصحافیوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے جن میں مرد اور خواتین دونوں طرح کے صحافی شامل ہیں۔ان میں سے 52  کو  گذشتہ سات اکتوبر کو غزہ پر جنگ مسلط کیے جانےکے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

 

فلسطینی کلببرائے اسیران نے پیر کے روزایک پریس بیان میں تصدیق کی ہے کہ قابض ریاست نے سات اکتوبرکے بعد 98 صحافیوں کو گرفتار کیا اور ان میں سے 52 بدستور پابند سلاسل ہیں۔ ان میں15 انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں جب کہ  متعدد جبری گمشدگی کا شکار ہیں”۔

 

کلب نے کہا کہ "حراستمیں لیے گئے صحافیوں میں سے کم از کم 12 پر قابض انتظامیہ اشتعال انگیزی کے الزام میںمقدمہ چلا رہی ہے”۔

 

قیدیوں کے حقوقکے لیے کام کرنے والے اداروں اور وکلاء کے مطابق  صہیونی دشمن کی جیلوں میں فلسطینیوں کو قید کرنےکو ایک جنگی حربے اور انتقامی کارروائی کے طور پر استعمال کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی