جمعه 15/نوامبر/2024

قابض فوج نے مغربی کنارے سے 15 فلسطینی گرفتار کر لیے

پیر 19-ستمبر-2022

آج پیر کو اسرائیلیقابض فوج نے جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل گورنری میں چھاپوں اور گرفتاریوںکی مہم شروع کی جس میں ایک بچے سمیت 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ گرفتاریوں کا مرکز جنوب میں سعیر، الشیوخ اور بیت امر کے قصبوں،شمال میں العروب کیمپ اور الخلیل شہر کے مرکز میں تھا۔

قابض افواج مغربیکنارے اور بیت المقدس میں روزانہ گرفتاری کی مہم چلاتی ہیں، پھر زیر حراست افرادکو تفتیشی مراکز یا جیلوں میں منتقل کرنے سے پہلے مقبوضہ علاقوں کے حراستی مراکز میںمنتقل کرتی ہیں۔

فلسطیی محکمہامور اسیران سےمتعلق اداروں کے مطابق گذشتہ اگست کے آخر تک قابض ریاست کی جیلوں میںفلسطینی قیدیوں اور اسیران کی کل تعداد تقریباً چار ہزار 650 تک پہنچ گئی، جن میں32 خواتین قیدی، 180 بچے اور تقریباً 743 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی