جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کے مزید تین مزید گھر مسمار ، 30 فلسطینی بے گھر

جمعرات 22-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے دو فلسطینی بدو خاندانوں کے گھر مسمار کر کے انہیں بے گھر کر دیا ہے۔ مسماری کے یہ واقعات  مغربی کنارے کے مشرقی علاقے عین سامیہ  میں پیش آئے ہیں۔   

 مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج اور قابض اسائیلی اتھارٹی کے ملازمین نے بدھ کے روز صبح سویرے عین سامیہ میں حسن کعابنہ اور ناجع کعابنہ کے گھروں پر اچانک  دھاوا بول دیا اور دونوں کے گھروں کو مسمار کرکے انہیں بے گھر کر دیا۔     

بتایا گیا ہے کہ دونوں بے گھر ہونےوالے افراد خانہ کی بچوں سمیت  تعداد 17 ہے۔ جنہیں اچانک صبح سویرے ہی اپنے گھروں کی تباہی دیکھنا پڑی ہے۔        

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ‘اوچھا’ کی ایک حالیہ رپورٹ کےمطابق تیس اگست سے چار ستمبر تک اسرائیلی قابض فوج اور اتھارٹی نے مختلف جگہوں پر مسماری کی کارروائیاں کر کے 44 رہائشی ڈھانچے  تباہ کیے ہیں۔  ان میں مغربی کنارے  اور یروشلم میں تباہ کیے گئے گھر بھی شامل ہیں۔        

 ایک اور تازہ واقعے کے دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ایک فلسطینی شہری کا گھر بقیعہ نامی گاوں میں بھی مسمار کر دیا ہے۔ یہ گھر نقب کے صحرائی علاقے میں واقع تھا۔  گھر کے مالک سلیم ابو عصیدہ کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی اتھارٹی کے اہلکاروں نے بلڈوزروں کی مدد سے گھر کو مسمار کیا ۔ 

مختصر لنک:

کاپی