جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت ہی فلسطینی آزادی و حقوق کی واپسی کا راستہ ہے۔ طارق الشایع

پیر 3-اکتوبر-2022

یوتھ فار القدس کویت کے سربراہ طارق الشائع نے  فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف مزاحمت ہی کے راستے فلسطینیوں کی چھینی ہوئی آزادی اور حقوق واپس لیے جا سکتے ہیں۔

ہمارے مختلف عرب ممالک میں سول سوسائٹی کی ساتھ  روابط کے نتیجے میں زیادہ تر عرب ملکوں کے عوام اور مسلم اقوام آج بھی اسی طرح یروشلم  اور مسجد اقصیٰ کےساتھ جڑے ہوئے ہیں جس طرح کے پہلے جڑے ہوئے تھے۔                
شایع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ اپنی بات چیت میں کہا ‘ مسجد اقصیٰ پر  یہودی آباد کاروں کی ہر روز کی  چڑھائی اور ہیکل گروپ کی مذموم سرگرمیاں مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی سازشوں کے سبب ہیں۔  یہی درحقیقت اسرائیلی قبضے کا بنیادی مقصد ہے لیکن اسے کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔                  

طارق الشایع یروشلم کے رہاشی فلسطینیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے کوششوں کی تحسین کی بطور خاص یہودی آباد کاروں کی طرف سے ناقوس بجانے جیسی حرکتوں کا توڑ مسلمانوں کی مسجد اقصیٰ میں بڑی تعاد میں موجود رہنے کو قرار دیا ۔ 

 یوتھ فار القدس کے سربراہ نے کہا ‘ مسلمانوں کو اپنی مسجد میں موجودگی مزید بڑھانا ہو گی۔  اس طرح یہودیانے کی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔   

انہوں نے کہا اس ناطے آنے والے دن ماضی کے مقابلے میں  زیادہ خطرناک بھی ہو سکتے ہیں اور اہم بھی ، اس لیے ہمیں اپنی  جدو جہد اور مزاحمتی کوششوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔   

مختصر لنک:

کاپی