دونوں ممالک کوامریکی ثالث سے حتمی مسودہ موصول ہونے کے بعد لبنان کے ساتھ آبی سرحد کی حد بندیکے معاہدے پر اسرائیل کا اندرونی تنازعہ سامنے آیا ہے۔
جب کہ قابض حکومتکے وزیر اعظم یائیر لیپڈ اور ان کے وزیر دفاع بینی گینٹز دونوں نے حتمی امریکی تجویز کی تعریفکی۔ حزب اختلاف کے رہ نما بنجمن نیتن یاہو نے معاہدے کو رسوائی قرار دیا جب کہ دیگرنے اس معاہدے کو غیر قانونی قرار دے کر روکنے کے لیے اسرائیلی عدالتوں میں جانے کااعلان کیا ہے۔
اسرائیلی سپریمکورٹ نے اکتوبر کے آخر میں امریکی ثالث کی طرف سے تل ابیب اور بیروت کو پیش کی گئیتجویز کی بنیاد پر قابض اسرائیل اور لبنان کے درمیان سمندری سرحدی حد بندی کےمعاہدے کے خلاف اپیل پر غور کرنے کے لیے ایک سیشن مقرر کیا۔
اسرائیلی رپورٹسکے مطابق سپریم کورٹ نے لبنان کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے خلاف اپیل پر غور کرنے کا فیصلہکیا اور پراسیکیوٹر کو سرحدی حد بندی کے معاہدے کے بارے میں ایک درخواست پر ریاستکا جواب جمع کرانے کے لیے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
دو اسرائیلی تنظیموںنے اسرائیلی ہائی کورٹ آف جسٹس میں درخواست کی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومتکو لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے کرسٹلائزڈ معاہدے پر دستخطکرنے سے روکا جائے۔
دونوں تنظیموں نےاپنی درخواست کا جواز پیش کیا کہ اسرائیل کی موجودہ عبوری حکومت دستخط کرنے کیمجاز نہیں ہے، کیونکہ ان حالات میں ایسا معاہدہ اس کے لیے ایک عوامی ریفرنڈم کی ضرورت ہے۔
قابض حکومت میں وزیر داخلہآیلیٹ شیکڈ نے زور دیا کہ کنیسٹ کو لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کےحوالے سے کرسٹلائزڈ معاہدے کی توثیق کرنی چاہیے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر لکھا کہ "حقیقی خود مختار کی نگرانی کے بغیر اس طرح کے اہم معاہدےکو منظور کرنا جائز نہیں ہے۔
نیتن یاہو نےسرحدی حد بندی کے معاہدے کو "شرمناک معاہدہ” اور "غیر قانونی”قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کسی کو اس معاہدے کا پابند نہیں بنا سکتی۔