چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب دنیا اور غزہ کی طرف منشیات سمگل کرنے والوں کو کچل دیں گے

بدھ 5-اکتوبر-2022

 فلسطینی پولیس نے عرب علاقوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سمگلنگ کی منظم کوششیں کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ انہیں سختی سے کچلا جائے گا ، خصوصا غزہ میں منشیات منتقل کرنےوالوں کو ہر قیمت پر روکیں گے۔      

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات کی روشنی میں کی جانے والی تحقیقات ، اعترافات اور طریقہ ہائے واردات کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ منشیات کے ایک منظم سیلاب کا رخ عرب دنیا کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

اس سازش کے مرتکب افراد غزہ کو بھی نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نئی نسل کو تباہ کیا جاسکے۔  پولیس ترجمان ایمن الباتنیجی نے کہا یہ بین الاقوامی منشیات فروش اور سمگلرز مقامی ڈیلوں کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں اور انہیں پیش کش کر رہے ہیں کہ مختلف قسموں کی منشیات موخر ادائیگیوں پر بھی لے سکتے ہیں۔  

ترجمان نے کہا منشیارت کے سمگلر اور ڈیلرز ہمیشہ نئے نئے طریقے اختیار کرتے ہیں تاکہ پکڑے جانے سے بچ جائیں مگر انہیں ہر صورت پکڑا جائے گا اور ان کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔  

مختصر لنک:

کاپی