جمعه 15/نوامبر/2024

معصوم بچے سفاک اسرائیلی فوجیوں کے ظلم کا شکار

جمعرات 6-اکتوبر-2022

آج صبح بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع تقوع قصبے میں اسرائیلی قابض فوج نے معصوم بچوں پر حملہ کیا۔ بچوں کو آنسو گیس کے گولوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی تقوع قصبے کے ہائی اسکول کے قریب پھیل گئے اور طلباء پر آنسو گیس کے گولے برسائے۔

حملے میں متعدد طلباء آنسو گیس کے مضر اثرات کا شکار ہوئے۔

فلسطینی طلبہ کو کل بھی اسی طرح  کے حملے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ الخلیل شہر کے جنوبی علاقے اور مسجد ابراہیمی کے قریب اسکولوں سے واپس اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔

گذشتہ ہفتے، قابض فوج نے الخلیل کے جنوبی علاقے میں الھاجریہ اسکول پر دھاوا بول کر طلباء اور اساتذہ کو زخمی کیا تھا۔

ایسے ہی ایک واقعے میں، بیت لحم کے الخنساء اسکول میں دوسری جماعت کا 7 سالہ طالبِ علم ریان یاسر سلیمان گذشتہ جمعرات کو فوجیوں کے حملے سے بچتے ہوئے ایک اونچی جگہ سے گر کر شہید ہو گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی