جمعه 15/نوامبر/2024

قیدی ابو حامد کی چند گھنٹوں میں ہسپتال سے جیل واپسی، صحت تشویش ناک

بدھ 5-اکتوبر-2022

اسرائیلی جیل سروس (آئی پی ایس) نے سرطان  میں مبتلا قیدی ناصر ابو حامد کو  اساف ھروفیہ ہسپتال میں چند گھنٹے رکھنے کے بعد رملہ جیل واپس بھیج دیا ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے امورِ قید کے مطابق،  ابو حامد کو پھیپھڑوں کی شدید سوزش سمیت سنگین صحت کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہونے کے باوجود رملہ جیل میں واپس لے جایا گیا ہے۔

کل ہی ابو حامد کو سینے، کمر اور پیٹ میں شدید درد کے باعث ہسپتال لے جایا گیاتھا۔

یاد رہے، 2002ء سے پابندِ سلاسل 49 سالہ ابو حامد کو ابھی مزید 50 سال کی قید کاٹنا ہے۔ ان کے چار بھائی بھی جیل میں عمر قید کی ظالمانہ سزا کاٹ رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی