چهارشنبه 30/آوریل/2025

یادگار فتح کی 49 ویں سال گرہ پر تشکر اور ادعیہ

جمعہ 7-اکتوبر-2022

حماس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد اہلِ اسلام اپنے تمام اسباب و وسائل کے ساتھ وہ اثاثہ ہیں جن پر فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول اور اپنی سرزمین کو آزاد کرانے کی جدوجہد کے دوران انحصار کرتے ہیں۔

اسرائیل کے خلاف اکتوبر کی جنگ میں فتح کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس بیان میں، تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں مشترکہ کارروائی کو فروغ دینا اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمت آزادی اور  قابض صہیونی کی بے دخلی کا واحد راستہ ہے۔

تحریک نے 1973 کی جنگ میں مصری اور شامی افواج کی بہادرانہ فتح کو سلام پیش کرتے ہوئے جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور رفعِ درجات کی دعائیں کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ شہداء نے فتح کی راہ ہموار کی اور ثابت کیا کہ مزاحمت اسرائیل کو شکست دینے اور مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ عرب سرزمین کو آزاد کرانے کا واحد مستقل ترین ذریعہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی