جمعه 15/نوامبر/2024

28 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیل میں مشکل ترین حالات سے دوچار

منگل 18-اکتوبر-2022

 اسرائیلی جیل دامون میں 28 فلسطینی خواتین قیدیوں کی انتہائی جبر کے ماحول میں حالت غیر ہوچکی ہے۔ ان 28 خواتین میں ایک 15 سالہ فلسطینی بچی بھی شامل ہے۔  پندرہ سالہ فلسطینی کو سکول  سے گھرجاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔           
معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام اٹھائیس فلسطینی خواتین دامون کی اسرائیلی جیل میں بند ہیں۔ ان میں دو ایسی خواتین بھی شامل ہیں جنہیں کسی الزام کے بغیر جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔      

پندرہ سالہ سکول کی طالبہ نفت حماد  کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سکول سے واپس آرہی تھی۔ جب اسے اسرائیلی قابض فورسز نے گرفتارکیا۔ نفت حماد نامی یہ بچی یروشلم کے نزدیکی علاقے شیخ جراح کی رہائشی ہے۔ اس بچی کو اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔        

علاوہ ازیں دو مزید فلسطینی خواتین شروق البدان اور بشریٰ الطویل کو اسرائیلی قابض اتھارٹی نے نظر بندی کے انتظامی حکمنامے کے تحت قید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی