اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے شروع کی گئی ایک تازہ مہم کے دوران مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم کے علاقے میں مختلف کارروائیاں کر کے 20 فلسطینی گرفتار کیے ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج کی بدھ کی صبح سے جگہ جگہ ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران بعض مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مقامی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زیادہ گرفتاریاں نابلس، رام اللہ ، جریکو، الخلیل ، بیت لحم اور یروشلم کے علاقوں سے کی گئی ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج کے اہلکار عام طور پر رات کے وقت منہ اندھیرے مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپے مارتی ہیں۔ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 4700 فلسطینی قید ہیں۔ جن میں 30 خواتین ، 190 بچے اور 800 نظر بند کیے گئے فلسطینی شامل ہیں۔