اتوار کی صبحاسرائیلی قابض فوج نے زخمی لڑکے محمد ابو قطیش کی والدہ کو مقبوضہ بیت المقدس کےشمال مشرق میں واقع قصبے عناتا سے طلب کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔
وادی حلوہ انفارمیشنسینٹر کے وکیل فراس الجبارینی نے بتایا کہ قابض فوج نے القدس میں چاقو سے حملے کےمرتکب ابو قطیش کی والدہ کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ابو قطیش کو ھداسا عین کارم اسپتال کے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے داغی گئی گولی ابو قطیش کے پھیپھڑوں کو پار کرگئی۔
ہفتے کے روز 16سالہ محمد ابو قطیش اس وقت زخمی ہوگیا تھا جب قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخجراح اسٹیڈیم میں العیساویہ گاؤں کی زمینوں پر تعمیر کی گئی فرانسیسی پہاڑی کے قریبایک آباد کار کو مبینہ طور پر چاقو گھونپنے کے الزام میں گولی مار کر زخمی کردیا۔
انفارمیشن سینٹرکے وکیل محمد محمود نے کہا کہ قابض حکام نے القدس کے رہائشی رجب ابو قطیش اور انکے بیٹے ماجد کو ان کی گرفتاری اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا۔