جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی سکول کے طلبہ پر بھی اسرائیلی فوج کا آنسو گیس کا اندھا استعمال

بدھ 26-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے بیت لحم کے علاقے میں کارروائی کے دوروان  اندھا دھند آنسو گیس استعمال کیا گیا۔ جس  کے نتیجے میں فلسطینی سکول کے بچوں کی حالت  بھی غیر ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں پرمسلط کردہ  فوجی قبضے کے سلسلے میں بیت لحم کے گلی کوچوں میں فوج اسرائیلی  راج قائم رکھنے کے لیے کارروائی میں مصروف تھی۔ اس دوران فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال شروع کر دیا گیا ۔   

 قابض فوج نے آنسو گیس کا بہیمانہ استعمال کرتے ہوئے  سکول کے بچوں کو بھی بری طرح نشانہ بنایا ۔ جس سے سکول میں زیر تعلیم فلسطینی بچے بری طرح متاثر ہوئے۔ متعدد نو عمر طلبہ کو آنسو گیس کی وجہ سے طبی امداد دینا پڑی۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکول کے بچوں پربھی آنسو گیس کے اس بہیمانہ استعمال کے بعد  فوج کا فلسطینیوں کے ساتھ براہ راست تصادم شروع ہو گیا۔   

واضح رہے منگل ہی  کے روز  صبح سویرے قابض فوج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی شہید اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔        

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فلسطینیوں کی شہادتوں کے زیادہ تر  واقعات نابلس میں ہوئے جہاں قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کر دی۔     

وزارت  صحت کے مطابق بعد ازاں ایک فلسطینی نوجوان قصی التمیمی رام اللہ  شہر کے نزدیکی گاوں نبی صالح میں قابض فوج کے حملے کے دوران  شہید ہو گیا ۔

مختصر لنک:

کاپی