گزشتہ رات گئے نابلس میں حوارہ چیک پوائنٹ کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
دونوں مقتولین کی شناخت 47 سالہ عماد ابو رشید اور 35 سالہ رمزی زیارہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں فلسطینی شہری دفاع میں ملازم تھے۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ابو رشید کو پیٹ، سینے اور سر میں گولیاں لگیں جب کہ زیارہ کی شہادت دل میں گولی لگنے سے ہوئی۔
وزارت نے مزید کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقے میں دو ‘مشتبہ’ کاریں دیکھی گئیں لہذا فوجی دستوں نے گاڑیوں پر فائرنگ کی۔
حماس نے اس ظالمانہ کارروائی پر فوج کے خلاف جذبات کا اظہار اور مظلوم فلسطینی خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔