جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی برازیلی نو منتخب صدر لولا دا سلوا کو مبارک باد

منگل 1-نومبر-2022

حماس نے برازیل میں بائیں بازو کے کے رہنما لوئیس ایناسیو لولا دا سلوا کی صدارتی انتخاب میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔  حماس تحریک کے ممبر باسم نعیم نے لولا کے بطور صدر انتخاب کو دنیا کی تمام مظلوم اقوام کی فتح قرار دیا ہے۔

واضح رہے لولا فلسطین کاز کے زبردست حامی ہیں اور ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔

77 سالہ لولا پہلے بھی برازیل کے صدر رہ چکے ہیں اور بائیں بازو کے بڑے رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالف دائیں بازو کے بولسنارو کوصدراتی انتخاب میں شکست دی ہے۔ لولادا نے 50،9 فیصد ووٹ لیے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار نے 49،1  فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے گذشتہ سال لولادا کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اگلے سال صدارتی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ اب کی بار وہ الیکشن میں جیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی