جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں میں متعدد زخمی

جمعرات 3-نومبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں متعدد فلسطینیشہری زخمی ہوگئے، جب کہ آباد کاروں نے وہاں زیتون چننے والوں پر حملہ کیا۔ قابضفوج نے قلقیلیہ میں زمینوں کو بلڈوز کیا اور وادی اردن میں متعدد خاندانوں کو بےدخل کردیا۔

قابض افواج کی جانب سےنابلس کے جنوب میں واقع حوارہ چیک پوائنٹ پر محاصرہ توڑنے کے لیے نکالے گئےجلوس کودبانے کےاسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری دمگھٹنے سے متاثر ہوئے۔

قابض فوج نے تقریباً تینہفتے قبل شہر پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے کے لیے منعقدہ تقریب میں شریک افراد کوآنسو گیس کے بموں سے نشانہ بنایا۔

نابلس کے جنوب میں آبادکاروں نے قریوت کی زمینوں میں زیتون چننے کے دوران متعدد خواتین پر حملہ کیا۔

آباد کاروں نے فصل چوریکرنے کی کوشش میں زیتون چننے والی خواتین پر حملہ کیا اور قابض فوج نے قریوت قصبےکے مغربی جانب صنعہ کے علاقے میں اپنی جان بچانے کے لیے آنے والے متعدد افراد کوحراست میں لے لیا۔

اسرائیلی قابض فوج نےشمالی وادی اردن کے علاقے خیربیت حمصہ الفوقہ میں چھ خاندانوں کو فوجی مشقوں کےبہانے ان کے گھروں سے بے دخل کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہقابض فورسز نے ان خاندانوں کو تربیت کے لیے نکالے جانے کے آخری ہفتے کے آخر میںمطلع کیا تھا۔

متاثرین میں  ياسرمحمود أبو الكباش، سند ياسر أبو الكباش، عبد العزيز عيسى أبو الكباش، علي عيسى أبوالكباش، محمد إبراهيم أبو الكباش اور صهيب إبراهيم أبو الكباش کے خاندان شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی