اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی کی رہائشی جگہوں کو مسمار کرنے کے علاوہ ان کی بھیڑوں کے باڑے بھی مسمار کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی جمعرات کی صبح الخلیل شہر کے جنوب میں واقع رماضین ٹاون میں کی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق الظاھیریہ کراسنگ کے نزدیک یہ کارروائی اس آڑ میں کی گئی ہے کہ ان رہاشی جگہوں اور بھیڑوں کے باڑے کی تعمیر کے لیے اسرائیلی قابض اتھارٹی سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔
اسرائیلی قابض فوج نے سلفیت کے علاقے برقین ٹاون میں بھی اسی نوعیت کی کارروائیاں کرتے ہوئے فلسطینیوں کی زرعی ضروریات کے لیے قائم متعدد تعمیراتی ڈھانچے مسمار کر دیے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زرعی مقاصد کے لیے بنائے گئے ان تعمیراتی ڈھانچوں کی مسماری کے لیے قابض فوجی صبح سویرے دو بلڈوزروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔
ان فوجیوں نے بلڈوزروں کی مدد سے آتے ہی زرعی تعمیراتی ڈھانچوں کا انہدام شروع کر دیا۔ ان اسرائیلی فوجیوں کا دعویٰ تھا کہ یہ زرعی ڈھانچے بغیر لائسنس کے بنائے گئے ہیں۔