مختلف مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام نے جمعہ کے روز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی قابض فوج اور قابض پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
ناجائز یہودی بستیوں کی تعمیر توسیع کے خلاف سالہا سال سے فلسطی عوام مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کے مظاہرے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم میں سامنے آئے۔ جہاں جمعہ کی نماز کے بعد مظاہرین نے جمع ہو کر اسرائیلی قبضے کے خلاف نعرے لگائے۔
ان مظاہروں کے دوران نابلس کے مشرقی علاقے بیت دجن ٹاون میں قابض فوجیوں نے مظاہرین پر تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں چاہر فلسطینی زخمی ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فورسز نے اس موقع پر آنسو گیس بھی بھی بد ترین استعمال کیا۔
نابلس ہی کے جنوبی گاوں مادما گاوں کے علاقے میں بھی قابض اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر تشدد کیا ۔ اس کارروائی میں بنیادی طور پر یہودی آباد کاروں نے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا ۔ ان یہودی آباد کاروں کو قابض فورسز کا پوری طرح تحفظ حاصل تھا۔
یتزہر یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر بورین گاوں پر حملہ کیا۔ اسی طح قلقلیہ میں بھی قابض اسرائیل فوج نے ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج جو زبر دستی دبانے کی کوشش کی۔
مظاہرین کفر قدوم ٹاون میں احتجاج کر رہے تھے۔ درجنوں فلسطینیوں کی حالت اسرائیلی قابض فورسز کی طرف سے استعمال کیے گئے آنسو گیس کی وجہ درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔