جمعه 15/نوامبر/2024

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی فلسطینیوں کی املاک پرحملے

منگل 8-نومبر-2022

قابض اسرائیلی افواجاور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیشہریوں اور ان کی املا پر حملے کیے۔

کل صبح اسرائیلیقابض فوج کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں شعفاط کیمپ میں بیکریکو مسمار کردیا۔

بیکری کے مالک احمدعیسیٰ نے بتایا کہ قابض فوج نے بغیر کسی لائسنس کے عمارت کے بہانے اس کی بیکری کومسمار کردیا ، جس کا رقبہ تقریبا 110 مربع میٹر ہے۔ انہوں نے یہ بیکری ایک لاکھشیکل کی رقم سے تعمیر کی تھی۔

قابض فوج نے کیمپمیں تلاشی کے دوران نوجوان معتصم الجولانی کوگرفتار کرلیا۔

ایک متعلقہ سیاقو سباق میں درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر یلغار کی۔ اس موقعے پرقابض فوج اور پولیس نے  یہودی آباد کاروںکو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رکھی تھی۔

مقامی ذرائع کےمطابق درجنوں آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کےصحنوں میں گھس کر اشتعال انگیزی حرکات کیاورتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔

رام اللہ میں اسرائیلیقابض فوج کے حکام نے شہر کے مغرب میں واقع قبایا گاؤں میں ایک مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع کےمطابق ایک بلڈوزر کے ہمراہ قابض فوج کی بڑی تعداد نے ایک شہری کا دو منزلہ مکان مسمار کردیا۔

انہی ذرائع نے اسبات کی تصدیق کی کہ مسمار کرنے کا عمل فلسطینی شہری کی طرف سے تمام تر دستاویزاتاور قانونی تقاضے پورے کیے جانے کے باوجود کیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ مسمار کرنے کے عمل کے دوران جھڑپیں ہوئیں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعنہیں ملی۔

مختصر لنک:

کاپی