جمعه 15/نوامبر/2024

اقوامِ متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا

منگل 8-نومبر-2022

اقوامِ متحدہ کے ایک آزاد تحقیقاتی کمیشن نے گزشتہ شام فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عوامی سماعت شروع کی ہے۔

سماعت کے آغاز میں اسرائیل کی طرف سے گزشتہ سال فلسطینی حقوق کے لیے کام کرنے والی متعدد تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلوں پر تحقیق کی جا رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کے قائم کردہ کمیشن نے پانچ روزہ غیر جانبدارانہ سماعت کا اعلان کیا ہے۔

سماعتوں میں فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قتل کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جو مئی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی